اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیلا رام کیولانی کی قیادت میں قومی اقلیتی کمیشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ حکومت اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے، حکومت اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اقلیتوں کیلئے سرکاری نوکریوں میں 5 فیصد کوٹہ مختص کیا ، اقلیتوں کو تعلیم اور سرکاری نوکریوں کے حصول کیلئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔اقلیتی رہنماء اپنی کمیونٹی میں نوجوانوں کو تعلیم اور سرکاری نوکریاں حاصل کرنے پر راغب کریں، آئین پاکستان اقلیتوں کو برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پر عزم ہے، ملکی ترقی کیلئے ایک جامع اور مساوات پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اقلیتی برادری کے طلباء کو تعلیمی وظائف اور مالی امداد فراہم کررہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت اقلیتی برادری کے نوجوان اور خواتین کاروبار کیلئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مکالمے کی روایت عام کرنا ہوگی ، امید ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وفد نے صدر مملکت کو اقلیتوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ،وفد نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کاوشوں اور ذاتی دلچسپی پر صدر مملکت کے کردار کی تعریف کی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...