ماسکو (این این آئی)روس نے کہاہے کہ اگر امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے پر راضی ہو تو وہ بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس پر دونوں میں ایک معاہدہ پہلے سے ہے اور فروری میں اس کے خاتمے سے قبل دونوں اس کی تجدید چاہتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے پر بات چیت کے لیے وہ روسی حکام سے ملاقات کے لیے تیار ہے تاکہ اس سلسلے میں ایک معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے مختصر بیان میں کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ایسا کرنے کے لیے روس اپنے کسی سفیر کو مامور کریگا۔دونوں ملک چاہتے ہیں کہ ان کے درمیان ہتھیاروں کو محدود کرنے کا سن 2011 کا ‘نیو اسٹریٹیجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی’ (نیو اسٹارٹ) کا جو معاہدہ ہے اسے کسی طرح زندہ رکھا جا سکے۔ یہ معاہدہ آئندہ برس فروری میں ختم ہورہا ہے اور ایسا لگتا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...