مسجد حرام میں معذور عمرہ زائرین اور نمازیوں کے داخلے اور نماز کے لیے جگہ مختص

0
216

مکہ مکرمہ(این این آئی)الحرمین الشریفین کی انتظامیہ نے خصوصی افراد اور معذور نمازیوں کے لیے مسجد حرام کی پہلی منزل مختص کی ہے جہاں وہ داخل ہو کرعبادت کر سکیں گے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف عمرہ مناسک کے دوسرے مرحلے پر عمرہ زائرین کی آمد اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے مسجد حرام میں خصوصی افراد کے لیے مسجد کی پہلی منزل مختص کی ہے۔ اس کے علاوہ معذوری سے دوچار نمازیوں کے مسجد حرام میں داخلے کے لیے دیگر شرائط بھی عاید کی گئی ہیں۔ مسجد کی انتظامی تمام معذور افراد کو ان کے لیے مختص جگہ ہر پہنچانے اور انہیں نماز کیبعد بہ حفاظت باہر لے جانے میں مدد کرنے کی پابند ہوگی