اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کے سکینڈل کوچور حکومت کی نئی ڈکیتی قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 8 ماہ میں 36 اور 37 دنوں کے بل بھجوانا دن دیہاڑے ڈکیتی اور عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر طرح اور ہر طریقے سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ،31 دن کے بجائے غریب عوام کی جیب کاٹنے کا یہ نیا حربہ عمران خان کے مجرمانہ ذہن کی نئی ایجاد ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی قیادت میں ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج مسلط ہے،عمران صاحب کی قیادت میں عوام کی جیب کاٹنے کے لئے ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے ایک نئی واردات ہورہی ہے ،ایسی ہی واردات اس سے پہلے گیس کے بلوں میں بھی ڈالی گئی، وزیر نے اعتراف کیا، اور عمران خان نے بچا لیا،عوام کی جیب کبھی آٹا، کبھی چینی، کبھی بجلی اور گیس اور کبھی دوائی میں کاٹی جارہی ہے
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...