کابل(این این آئی)افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے سابق افغان حکام سے واپس آنے کا مطالبہ کر دیا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ضمانت دی ہے اور اس وقت طالبان رہنماوں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخی لمحے کے لیے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم اب افغانستان میں خونریزی کا دور ختم ہو چکا ہے۔اس سے قبل افغان طالبان ترجمان سہیل شاہین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغان شہریوں کو خوراک اور دیگر بنیادی اشیا کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں 70 فیصد افراد کو غربت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمسائے اور دیگر ممالک سے انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ افغانستان میں امن قائم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور افغانستان کی تعمیر نو اولین ترجیح ہے۔سہیل شاہین نے کہا کہ چین سے اچھے تعلقات قائم رکھنا افغان حکومت کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے اور مستقبل میں افغانستان کی تعمیرِ نو کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے افغانستان چین اور دیگر پڑوسی ممالک کے درمیان رابطے کا مرکز بن جائے گا جبکہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے نہیں دیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...