اسلام آباد(این این آئی)ترجمان دفترخارجہ نے بین الاقوامی میڈیا کے کچھ حصے میں پاکستان کے پنجشیر ویلی میں ملوث ہونے کا پروپیگنڈا مسترد کردیا ۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں،بد نیتی پر مبنی ہیں، ایسی خبریں پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔وادی پنجشیر میں پاکستان کی ”شمولیت” کے بارے میں ترجمان نے ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا کی جعلی خبریں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ بدنیتی پر مبنی الزامات پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مایوس کن کوشش کا حصہ ہیں۔ ترجمان نے پاکستان کے پرامن ، مستحکم خودمختار اور خوشحال افغانستان کے عزم کا اعادہ کیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...