طالبان کا امریکاسے اپنے وزیرداخلہ حقانی کا نام بلیک لسٹ سے ہٹانے کا مطالبہ

0
221

کابل(این این آئی)طالبان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کے نئے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کا نام اپنی بلیک لسٹ سے ہٹا دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں امریکا سے یہ مطالبہ کیا ۔امریکی محکمہ خارجہ نے سراج الدین حقانی سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام مقرر کررکھا ہے۔واضح رہے کہ سراج الدین حقانی کے والد مولاناجلال الدین حقانی نے 1970 کے عشرے کے آخر میں حقانی نیٹ ورک قائم کیا تھا۔اس گروپ کو افغانستان میں بہت سے ہائی پروفائل حملوں کا ذمہ دارقرار دیا جاتا ہے۔ان میں ستمبر2011 میں کابل میں امریکی سفارت خانے اوراس کے نزدیک واقع بین الاقوامی سلامتی امدادی فورس (آئی ایس اے ایف)کے ہیڈکوارٹر پرحملہ بھی شامل تھا۔یہ حملہ 19 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے7ستمبر2012 کو حقانی نیٹ ورک کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔