لاہور(این این آئی) پنجاب میں شانِ رحمت اللعالمینۖ منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی3روز میں مشاورت کے بعدسفارشات وزیراعلی کو پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شانِ رحمت اللعالمینۖ منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ، وزیرقانون وکوآپریٹوزپنجاب راجہ بشارت کمیٹی کیسربراہ ہوں گے ، کمیٹی شانِ رحمت اللعالمینۖکانفرنس کیلئے انتظامات کوحتمی شکل دے گی۔مختلف یونیورسٹیوں میں سیرت چیئر کا قیام بھی کمیٹی کے ٹی اوآرز میں شامل ہیں ، کمیٹی3روز میں مشاورت کے بعدسفارشات وزیراعلی کو پیش کرے گی۔یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسلاموفوبیا کے جواب میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینۖمنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالانہ رحمت اللعالمینۖاسکالرشپ کے آغازکا فیصلہ کیا ہے، یونیورسٹیز، کالجز ،ا سکولوں میں سیرت النبی ۖپرتقریری مقابلے ہوں گے۔انھوں نے کہا تھا کہ پنجاب میں 50کروڑ روپیسے رحمت للعالمین وظائف کا اجراکیاجارہاہے ، ربیع الاول کیمہینیمیں سرکاری سطح پرتقریبات کی جائیں گی اور پنجاب میں بین الاقوامی علما ومشائخ کانفرنس کا انعقاد کیاجائیگا۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت للعالمین ۖمنایاجائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...