واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں وائٹ ہائوس میں دوسری مدت کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق خطاب میں انہوں نے امریکی عوام کو ایک بار پھر بائیں بازو کی سیاست سے ڈرایا۔ریاست پینسلوانیا کے شہر ایری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کر اگلے چار برس کے لیے پھر اقتدار میں آ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں دوسری مدت کیلئے صدر بننا ضروری ہے۔ یہ الیکشن ٹرمپ کی ریکوری اور بائیڈن کے ڈیپریشن کے درمیان ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو جوبائیڈن سے ڈراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی نوکریاں ختم کر دے گا اور ان کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...