لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس عظیم ملک کو قائداعظم کے ویژن کا آئینہ دار بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا،نئی نسل کو قائداعظم کی اعلی خوبیوں، اوصاف اور تاریخی سیاسی جدوجہد کے متعلق صحیح طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا خواب اس دن حقیقت بنے گا جب پاکستانی نوجوان ان کے نظریے و فلسفہ سے مکمل طور آگاہ ہو جائیں گے،وہ خواب یہ ہے کہ پاکستان کی پہچان مذہب، رنگ و نسل کی تفریق سے پاک، ایک ترقی پسند، جمہوری و خوشحال ملک کی ہو۔ بلاول بھٹو ز رداری نے ک ہا کہ اعظم کے نظریے و فلسفہ کی حقیقی وارث پاکستان پیپلز پارٹی ہے،قائد عوام اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، عوامی حقوق اور ملک میں مساوات کے کاز کی خاطر جدوجہد کی،اسی جدوجہد کے دوران کے قائد عوام اورشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانیں بھی قربان کردیں۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارتی جمہوریت، انصاف پسندی، رواداری اور مساوات کے ان اصولوں پرکاربند رہے گی،پیپلز پارٹی ان اصولوں کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل رہے گی جن کا قائد اعظم محمد علی جناح زندگی بھر پرچار کرتے رہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...