ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزا کے حامل پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی ختم کر نے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا کہ معطل شدہ ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگ چکی ہے وہ 12 ستمبر سے واپس آسکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان ممالک کیافراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور وہ جو گزشتہ 6 مہینوں سے دوسرے ملک میں رہائش پزیر تھے، اتوار سے متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں۔ ان ممالک میں بھارت ، پاکستان ، بنگلا دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویتنام ، نمیبیا ، زیمبیا ، کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقا، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ رہائشی افراد کو واپسی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے منظوری لینا ضروری ہے جبکہ مختلف پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...