لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمان، اصول، قانون، جمہوریت، نظم وضبط اور اپنے عہد پراٹل رہنا قائداعظم محمد علی جناب کی شخصیت کے بنیادی جوہر تھے ،پوری قوم اپنے عظیم محسن کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ پاک کے حضور دعاگو ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس قائداعظم کو قیام پاکستا ن کے بعدزندگی نے مہلت نہ دی ورنہ پاکستان کوآج بہت سارے مسائل کا سامنا نہ ہوتا ،ہمیں بحیثیت قوم قائداعظم کے افکار سے رہنمائی لیتے ہوئے پاکستان کوجدیداسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے دن رات محنت کو شعار بنانا ہوگا ،قائداعظم کے آئین، جمہوریت، یقین،اتحاد اور تنظیم کے سنہری راستے پر چلتے ہوئے ہم کامیابی منزل حاصل کرسکتے ہیں ،آئیے اس دن کی مناسبت سے ہم عہد کریں کہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی عملی تعبیر سے ہمکنار کرکے دم لیں گے ۔انہوں نے کہاکہ محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)قائداعظم اور علامہ اقبال کی بصیرت کی روشنی میں پاکستان کو تعمیر، ترقی، خوشحالی اور عظمت کی منزل سے ہمکنار کرے گی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...