اسلام آبا د(این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران خان نے مثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ ای وی ایم اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے ،الیکشن کمیشن کو جلا نے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ وزرا کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے ،عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجود ہر جمہوریت پسند ای وی ایم کو مسترد کریگا ،پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...