نیویارک (این این آئی)امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے دوست اور اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے، سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے۔برٹنی اسپیئرز نے اپنی منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کیا۔انہوں نے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس میں انہوں نے منگنی کی انگوٹھی دکھائی اور ساتھ ہی مداحوں کو اپنی منگنی کی خوشخبری سْنائی۔انہوں نے لکھا کہ وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں ۔ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی تقریباً پانچ برس سے ہے۔27 سالہ سیم اصغری ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے ، 12 برس کی عمر میں لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اب ایک کامیاب اداکار ہیں۔سیم اصغری کی برٹنی اسپیئرز سے ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...