اسلام آباد (این این آئی)محسن پاکستان، ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ کچھ احسان فراموش لوگ میریبارے میں بْری خبریں لگا رہے ہیں، اللّٰہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آپ سب میرے متعلق افواہیں سن کر پریشان ہوں گے، مجھے بھی صبح سے بہت فون آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی سال تک ابھی اللّٰہ مجھے ضرور زندہ رکھے گا تاکہ میں لوگوں کے دل جلا سکوں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اگرایسی کوئی بات ہوئی تو گھر والوں کی جانب سے سب کو معلوم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا بتانا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبہ صحت ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے فیملی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان بیمار ہوئے تھے لیکن اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...