قطری وزیرخارجہ کا طالبان کے قبضے کے بعد دورہ کابل، قیادت سے بات چیت

0
221

دوحہ(این این آئی)قطر کے وزیرخارجہ اور نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کا مختصر دورہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے ایک عہدہ دار نے ٹویٹ میں بتایاکہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے نئی افغان حکومت کے اعلی عہدے داروں سے ملاقات کی لیکن اس میں ہونے والی بات چیت کی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔انھوں نے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔طالبان نے شیخ محمد کی نئے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ان کی سابق صدرحامد کرزئی کے ساتھ ملاقات کی تصویر بھی سوشل میڈیا پرگردش کررہی تھیں۔