لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے ،خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے ،اس کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں،ان شااللہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج ثبوت ہیں کہ عوام مسلم لیگ (ن)کو چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن)کا ترقیاتی ایجنڈا اور اس پر عملدرآمد کرنے والی ٹیم اور جذبہ چاہتے ہیں ،عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کیا ہے ،مہنگائی میں پسے عوام نے تین سال میں بیروزگاری اور معاشی تباہی کے مجرموں کو مسترد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بد ترین سیاسی انتقام کے باوجود عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دے سکی ،پنجاب کی عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان سے پنجاب کی ترقی چھیننے والوں کو مسترد کیا ہے ،پورے پاکستان بالخصوص پنجاب بھر کے پارٹی قائدین، عہدیداران، کارکنوں اور مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کو شاباش، خراج تحسین اور مبارک دیتا ہوں،جس جذبے، محنت اور نظریاتی وابستگی سے پوری پارٹی نے مل کر کام کیا وہ قابل فخر، مثالی اور لائق تحسین ہے ،اس کامیابی کو عوام کی خدمت کی مثال بنائیں گے، عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ان شااللہ جہاں ہمیں ذمہ داری ملی ہے وہاں عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...