امریکانائن الیون حملوں سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات جاری کرے، سعودی وزیرخارجہ

0
194

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکا سے 11 ستمبر کے حملوں سے متعلق تمام خفیہ دستاویزات کے اجرا کامطالبہ کیاہے اورکہاہے کہ امریکا کی منکشف کردہ نئی خفیہ دستاویزات سے بھی اس امر کی توثیق ہوئی ہے کہ سعودی عرب ان حملوں میں ملوث تھا اور نہ اس کا کسی قسم کا کوئی کردارتھا۔میڈیارپورٹس کے مابق شہزادہ فیصل نے الریاض میں آسٹروی ہم منصب الیگزینڈر شلنبرگ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کا شراکت دار ہے اور ہم ہمیشہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔آسٹروی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کا خطے کی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ہے۔وزیرخارجہ نے یمنی عوام اورسعودی عرب کے شہروں کی جانب ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا کہ ہم حوثیوں کے ہاتھوں یمنی عوام کو یرغمال بنانے کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔الیگزینڈرشلنبرگ نے اس موقع پرکہا کہ نئی ایرانی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں کوئی حوصلہ افزااور مثبت اشارے نہیں ملے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے مذاکرات ہی بہتر راستہ ہیں