اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم اورنگزیب جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ یہ سب کمیٹی مسلم لیگ ن لیگ کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ سب کمیٹی کاپہلا اجلاس خودبلاکر عین وقت پرملتوی کردیا گیا،پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیاہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سب کمیٹی کے اجلاس کو ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہے ہیں،انکے لئے میڈیا کی ڈویلپمنٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ، بروقت تنخواؤں کی ادائیگی کے لئے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...