لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا ہے،عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے،چینی،گھی،آٹا،دالیں خوردنی اشیا کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر نے چار اور مرغی نے پانچ سنچریاں مکمل کی،اس کا کریڈٹ بھی منگترل خان اور سائیں بزدار کو جاتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان والوں نے مرغی کا گوشت تو دور غریب کیلئے دال روٹی بھی نایاب کردی گئی ہے،سرخ مرچ میں کونسا زعفران ڈل رہا ہے جو 1000روپے کلو فروخت ہورہی ہے؟۔عمران خان کے پاکستان میں غریب کیلئے خودکشی سستی اور بچوں کا پیٹ پالنا مہنگا ہو گیا ہے۔تبدیلی کے 1100سو دن 11ہزار سے زائد غریبوں کی جانیں لے چکے ہیں۔پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جس جعلی کپتان کو 11سو دنوں میں بہتر معاشی ٹیم نہیں مل سکی، وہ ملک کیلئے بہتر فیصلے کیسے کرسکتا ہے۔عمران خان کو اگر قوم کی اتنی فکر ہے توا ستعفیٰ دے کر قوم پر احسان کریں ۔پاکستانی قوم مانگے تانگے کی جماعت کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...