لاہور (این این آئی) ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کے سبب ڈالر کی اڑان مسلسل جاری ہے۔جس سے مہنگائی کا مذید طوفان تباہی مچائے گا۔ڈالر مہنگا ہونے سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالر 168 روپے 94 پیسے پر بند یوا۔7 مئی سے اب تک ڈالر 17 روپے 64 پیسے مہنگا ہوا ہے۔4 ماہ میں ڈالر ساڑے 10 فیصد مہنگا ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 80 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر پاکستان روپے کو مستحکم کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...