لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے حکومت کے خلاف چیخ چیخ کر اپنے پھیپھڑے خراب کر لیے ہیں،بلاول زرداری کی تنقید کا حاصل وصول صفر جمع صفر، برابر صفر ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول زرداری نے پنجاب کے دورے کر کے یہاں کی باشعور عوام کو قائل کرنے کی ناکام کوششیں کی۔ حالات یہ ہیں کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک بھی سیٹ نہ لے سکی۔پیپلز پارٹی کی ہر سیاسی کاوش کا نتیجہ صرف رسوائی اور جگ ہنسائی ہی نکلا۔بلاول زرداری اور ان کے حواریوں نے سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں بدانتظامی،کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے۔ بزدار حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ بلاول زرداری آپ کو اجڑا ہوا کراچی اور تباہ حال سندھ نظر نہیں آتا۔سردار عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کے ہرضلع میں یکساں ترقی ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کو بے دردی سے لوٹنے والے یہ عناصر دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ بلاول زرداری کی دال پنجاب میں نہ گلی ہے اور نہ ہی آئندہ گلے گی۔ بلاول زرداری اس باپ کا بیٹا ہے جسے پاکستان کا بچہ بچہ مسٹر 10 پرسنٹ سے جانتاہے۔ مسٹر 10پرسنٹ اوران کا پورا ٹبر کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...