لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ یوم جمہوریت پر جمہوری اقدار اور قدروں آئین و قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی تکریم کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمہوریت صرف ایک نظام حکومت نہیں بلکہ لوگوں کے بنیادی حقوق کی ضمانت اور انکی خوشحالی کا راستہ بھی ہے۔ افسوس کے اس وقت ملک میں جمہوری اقدار اور آزادیاں خطرے سے دوچار ہیں۔ عالمی یوم جمہوریت پر حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہاکہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کر کے قانون سازی صدارتی آرڈیننس کے زریعے کی جا رہی ہیں حکومت اپنے تین سالہ دور میں 58 سے زائد آرڈیننس جاری کر چکی ہے۔ عوام پر مسلط کردہ موجودہ حکومت کچھ دینے کے بجائے ان سے چھین ہی رہی ہے۔ملک کے تمام طبقات بشمول صحافی اور ڈاکٹرز اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے 13 فیصد سے زائد مہنگائی نے عوام کو روٹی روٹی کا محتاج کر دیا ہے۔حکومت کا رویہ جمہوری کہ بجائے آمرانہ ہے یہ فسطائی سوچ کی نشانی ہے۔ یوم جمہوریت پر اس بات کا اعادہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ملک میں اصل جمہوریت جس کا مقصد عوامی فلاح ہو اس کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...