ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فروغ افرادی قوت پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع اور فروغ افرادی قوت پروگرام کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے بتایا کہ فروغ افرادی قوت پروگرام 89 سکیموں پر مشتمل ہے۔ اس کے ذریعے سعودی وژن 2030 کے 16 سٹراٹیجک اہداف پورے ہوں گے۔ اس حوالے سے ولی شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ‘فروغ افرادی قوت پروگرام سعودی وڑن 2030 میں شامل ہے۔ یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قومی افرادی قوت میں مسابقت کا جذبہ مضبوط کرے گا۔ ہمارے عوام موجودہ اور بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر شہری کی استعداد پر مجھے پورا بھروسہ ہے۔ نیا پروگرام معاشرے کے تمام طبقوں کی ضروریات اور آرزوؤں کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ولی عہد کے مطابق ‘افرادی قوت کے فروغ کا سفر بچپن سے شروع ہوگا۔ کالجوں، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیوں سے ہوتے ہوئے لیبر مارکیٹ تک پہنچے گا۔اس کا مقصد شہریوں میں مہارتیں پیدا کرنا اور ان کی علمی قابلیت کو بڑھانا ہے۔ لیبر مارکیٹ کے نت نئے تقاضوں کو پورا کرنا بھی اس کا ایک اہم مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مضبوط معیشت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ولی عہد نے کہا کہ کمسنی سے بچوں کی استعداد بڑھانے کے لیے نرسری سکول بڑے پیمانے پر قائم ہوں گے۔ بچوں کی نجی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...