برسلز(این این آئی) یورپی یونین نے افغانستان میں قحط اور انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد میں 10 کروڑ یورو اضافے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی سربراہ اورسلا وان ڈیر لین کہا ہے کہ 27 ملکوں کا اتحاد افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر یورپی یونین کی سربراہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں قحط، ادویہ کی کمی اور پانی کی عدم فراہمی کو محسوس کرتے ہوئے 10 کروڑ یورو اضافی امدا کا اعلان کرتے ہیں۔یورپی یونین کی جانب سے افغان شہریوں کی مالی امداد میں اضافے کا اعلان اْس وقت کیا گیا ہے جب گزشتہ روز ہی امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر اللہ متقی نے پریس کانفرنس میں عالمی برادری کو مالی امداد کے شفاف طریقے سے درست استعمال کی یقین دہانی کرائی تھی۔قبل ازیں یورپی یونین نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کابل پر طالبان کے کنٹرول بعد افغانستان میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈ کو منجمد کردیا تھا۔یورپی یونین کی سربراہ نے ترقیاتی فنڈ کی بحالی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ یہ امداد صرف غذائی قلت اور انسانی بحران کے خطرات کو ٹالنے کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات میں استعمال ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...