عالمی نظام پراپنی مرضی مسلط نہ کی جائے، چین کی وارننگ

0
169

بیجنگ(این این آئی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان اور دیگر ممالک نے ابھی تک انسانی حقوق کیلیے کوئی قومی منصوبے مرتب نہیں کیے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے کچھ عملی اقدامات کریں۔تفصیلات کے مطابق، جنیوا میں چین کے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 14 ویں سیشن میں 40 سے زائد ممالک کی جانب سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے تمام ممالک سے پائیدار امن کے حصول اور انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کا مطالبہ کیا۔اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے ایک معقول اور دانش مندانہ آواز بلند کی ہے اور انسانی حقوق کے مسائل پر چین نے ذمہ دارانہ پن کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کے خیال میں پائیدار امن کے حصول اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ عالمی نظام کو بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے تحت عالمی قانون کی بنیاد پر قائم کیا جائے اور اس پر اپنی مرضی مسلط نہ کی جائے