راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا انٹرنیشنل ون ڈے (کل) جمعہ17 ستمبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا میچ دوپہر ڈھائی بجے شرورع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے دیگر دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کے لیے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ۔دوسری جانب 18 سال بعد پاکستان آنے والی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے بارہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام کے مطابق پہلے ون ڈے میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان( نائب کپتان)، فخر زمان، حارث رئوف، حسن علی، افتخار احمد، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، شاہین شاہ ا?فریدی، عثمان قادر اور زاہد محمود شامل ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان باقی دو میچز 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، جس کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور روانہ ہوجائیں گی جہاں پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...