ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ہوگا، چیئر مین پی سی بی

0
327

لاہور(این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو معاشی فکروں سے آزاد کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ مہارت اور فٹنس میں بہتری لانے پر مرکوز کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ ہمارے ڈومیسٹک سسٹم کو مضبوط کرے گا، یہ ہمارے کرکٹرز کی فلاح و بہبود سے متعلق شکوک و شبہات کو دور کرنے کا بھی باعث بنے گا۔