اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اْن کے نام و نمبر کی جرسی شاہین شاہ پہنیں گے جس پر انہیں فخر ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ میں نے اس قمیص کو بڑے اعزاز اور فخر کے ساتھ پہنا تھا، مجھے خوشی ہے کہ اب نمبر 10 جرسی شاہین پہنیں گے۔انہوں نے لکھا کہ خوشی ہے یہ شرٹ اب شاہین آفریدی زیب تن کریں گے جو حقیقتاً اس کے حقدار ہیں۔سابق کپتان نے لکھا کہ شاہین میں آپ کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں ، بلند پرواز رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں۔اس سے قبل شاہین آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا تھا کہ اب شاہد آفریدی کی شرٹ کے نمبر والی شرٹ ہی ان کی بھی ہوگی۔ شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک شرٹ نمبر نہیں، یہ ایمانداری، خودداری اور پاکستان سے بے پناہ محبت کی نمائندگی کرتا ہے، مجھے فخر ہے کہ اب میں لالہ(شاہد آفریدی)کے 10 نمبر والی شرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی پہلے ہی ‘آفریدی’ نام والی 10 نمبر کی جرسی پہنا کرتے تھے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شاہد آفریدی کی بیٹی سے شاہین آفریدی کا رشتہ طے ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...