ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ریتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والدہ کے ہمراہ ایک کرائے کے گھر میں رہ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ پر ایک صارف کو کمنٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں ابھی ایک کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں، لیکن جلد اپنا گھر بھی لے رہا ہوں۔ریتک روشن نے سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا۔ ریتک روشن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ‘اپنی والدہ کے ساتھ ناشتے کی ڈیٹ پر ،یہ اچھی صبح ہے ، اپنی والدہ کو گلے لگائیں۔’اداکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں سوشل میڈیا صارف نے نشاندہی کی کہ ‘غور سے دیکھیں ریتک روشن کے گھر پر سیلن’۔صارف کے تصویر کو اس قدر غور سے دیکھنے پر ریتک روشن بھی کچھ حیران ہوئے اور جواب دیئے بغیر نہ رہ سکے۔انہوں نے کمنٹ پر رپلائی کیا کہ ‘اس وقت میں کرائے کے گھر میں رہ رہا ہوں اور جلد ہی اپنا گھر لینے والا ہوں’۔ایک اور جواب میں اداکار نے کہا کہ ‘سیلن نہیں ہوگا تو سیلن کو ٹھیک کرنے کا مزہ کیسے آئے گا بھائی؟۔
مقبول خبریں
متحدہ عرب امارات میں آج سے شدید بارش کی پیشگوئی
ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی...
جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)حماس کے ترجمان عبدالطیف الکانو نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں، مستقل جنگ بندی اور غزہ سے...
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا...
اعلی امریکی سفارت کار کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر روز امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار انٹونی بلنکن سے...
سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3دن...
کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری...