کراچی (این این آئی) ماضی کی مقبول فلم سٹار میرا جی اور ریشم نے حال ہی میں ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کیلئے پوز دیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہنے نہایت شاندار لگ رہی تھیں۔شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں میرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔میرا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے طویل عرصے کے بعد ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ریشم کو بہت پسند کرتی ہیں۔میرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اْن کی ریشم سے محبت زیادہ ہے، جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں۔میرا نے یہ کہا کہ جب وہ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ریشم میرا کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ویڈیو میں ریشم کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مِیرا اس بارے میں بالکل صاف گوئی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ریشم نے میرا کے بارے میں ایک واقعہ شیئر کیا کہ جب وہ ترکی میں تھیں تو میرا اْن کے لیے کھانا پکاتی تھیں، انہوں نے میرا کی کوکنگ کی تعریف بھی کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...