افغانستان میں سلامتی کونسل مشن میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی

0
214

نیو یارک (این این آئی)اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے افغانستان میں مشن کو 6 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشن کی توسیع کیلئے پیش کی گئی قرار داد سلامتی کونسل میں متفقہ منظور کر لی گئی۔اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔سلامتی کونسل کی جانب سے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے کردار جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔