فرانس سے آبدوز تنازع پر گفتگو آئندہ ہفتے ہو گی،امریکہ

0
183

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ فرانس سے آبدوز تنازع پر بات چیت آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم فرانس کے موقف کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے امریکہ اور برطانیہ کیساتھ ایٹمی آبدوز بنانے کا معاہدہ کر لیا تھا، جس کے بعد اس نے فرانس کے ساتھ کیا گیا 50 ارب ڈالرز کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔اس صورتِ حال پر فرانس نے سخت ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلا لئے تھے۔آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ 50 ارب آسٹریلین ڈالرز (36 ارب امریکی ڈالرز) کا آبدوز کا معاہدہ منسوخ کیا تھا۔