تہران (این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پرمذاکرات میں سنجیدہ پیش رفت کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران میں عراقی دارالحکومت بغداد میں سعودی حکومت کے ساتھ بات چیت کے کئی ادوارہوئے ہیں جن میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ خطے کے مسائل کاحل خطے کے اندر ہی سے جامع میکنزم کے ذریعے تلاش کیا جا سکتا ہے، ایران ایک طویل عرصے سے مشرقِ اوسط میں غیرملکی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرتارہا ہے۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ایران ایک پڑوسی ملک ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کے ساتھ ہماری ابتدائی بات چیت اعتماد پیدا کرنے کے ٹھوس نتائج کا باعث بنے گی اور اس سے ہمارے عوام کی خواہشات کے مطابق دوطرفہ تعاون کے فروغ کی راہ ہموارہوگی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...