اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کے خطاب کے چار بنیادی موضوعات تھے، وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر، افغانستان کی صورتحال، غریب ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت اور ماحولیات کے بارے میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا، وزیراعظم نے دنیا کو باور کرایا کہ کس طرح بھارت میں آر ایس ایس نظریئے پر قائم بھارت کی فاشسٹ حکومت اقلیتوں کا قتل عام کر رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ عمران خان نے اپنے خطاب میں نہ صرف پاکستان، خطے بلکہ عالمی دنیا کو درپیش چیلنجز کا بہترین احاطہ کیا، وزیراعظم نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو یہ خطے اور پوری دنیا کے لئے خطرناک ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے غریب ممالک سے لوٹی گئی دولت امیر ممالک کو منتقل کرنے کی حوصلہ شکنی پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے باور کرایا کہ غریب ممالک سے لوٹی ہوئی دولت امیر ممالک کو منتقل ہونے سے امیر ملکوں کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے، انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے کرہ ارض کو لاحق خطرات کے لئے اپنی عالمی ذمہ داریوں کے تناظر میں کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حکومت پاکستان کی طرف سے 10 بلین ٹری سونامی کے ذریعے پاکستان میں دوبارہ جنگلات اگانے، قومی ماحول کے تحفظ، شہروں سے آلودگی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے چاروں موضوعات پر بہت مدلل اور جاندار دلائل کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا، انہوںنے کہاکہ پوری قوم وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور پورا پاکستان عمران خان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...