اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں ،عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف ذاتی بغض ، حسد اور سیاسی انتقام نے اِن مرے ہوئے مقدموں کو زندہ رکھا ہوا ہے ،عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مرتبہ الٹے ہوں، پھر سیدھے ہوں، پھر الٹے اور سیدھے ہوں تو بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ تمام وہی جھوٹے مقدمات اور الزامات ہیں جن کو بنانے کے لئے عمران خان صاحب نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ دباؤ ڈالا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کے شہباز شریف کے خلاف ذاتی بغض ، حسد اور سیاسی انتقام نے اِن مرے ہوئے مقدموں کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا کر اپنی مری ہوئی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مرتبہ الٹے ہوں، پھر سیدھے ہوں، پھر الٹے اور سیدھے ہوں تو بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے شہباز شریف کے خلاف بنائے تمام جھوٹے مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلہ آچکے ہیں اور ایک پیسے کی کمشن، کک بیک، کرپشن یا خورد برد نہیں کا وجود بھی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے بطور وزیرِ اعلیٰ اپنے فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا اور عوام کو فائدہ پہنچایا۔انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعد اصولاً اور قانوناً اس بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے کو ختم ہو جانا چایئے،جس مقدمے میں شہباز شریف کو گھسیٹا جا ریا ہے، اس میں ان سے تمام سوالات پوچھے جاچکے ہیں،شہباز شریف کے خلاف عمران خان کے بنائے تمام جھوٹے مقدمات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا چینی بجلی گیس دوائی سمیت عوام کی خدمت کے ہر شعبے اور محکمے کو بکاؤ مال بنانے والے عمران صاحب اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن پر نیب اور ایف آئی اے اندھے ہو جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...