عوام قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں’ ماریہ واسطی

0
221

لاہور( این این آئی) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میںجہاںماحول میں آلودگی پائی جاتی ہے وہاںاس کی وجوہات کا جائزہ لے کر اسے ختم کرنے کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں ،دنیا میںآلودگی کا سبب بننے والی پرانی ٹیکنالوجی کوترک کے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے ،پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکریں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے اس لئے ہمیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کر کے آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے انسان کی زندگی میں آسانی کے لئے مشینری آرہی ہے ویسے ویسے ماحول میں بھی تبدیلیاںآرہی ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے کام کرنا چاہیے ، جس قدر ممکن ہو سکے گاڑی کا کم سے کم استعمال کیا جائے ،ہمیں اب سولر انرجی کی طرف جانا چاہیے ۔