لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فٹنس کی سب سے زیادہ فکر ہوتی ہے اوراس کیلئے میں ہر طرح کے جتن کرتی ہوں،ویسے بھی امریکہ میں اس طرح کا معمول ہے کہ آپ اپنے گھر میں ملازم نہیں رکھتے اوراپنے ہاتھوں سے سارا کام کرتے ہیں ۔امریکہ سے ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ احمد نے کہا کہ میں امریکہ میں ملازمت بھی کرتی ہوںاور گھر کے معاملات بھی دیکھتی ہوں لیکن اس کے باوجود خود کو جسمانی طو رپر فٹ رکھنے کے لئے ایکسر سائز کے ساتھ واک لازمی کرتی ہوں۔امریکہ میں میرے والد اور میرا بیٹا میرے ساتھ ہیںاورمجھے ان دونوںکی دیکھ بھال بھی کرنا پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میںخوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے والد کی دعائیںملتی ہیں اوران کی دعائوں کی بدولت مجھے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ملی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...