اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ مہنگی چینی کی درآمدگی قومی خزانے کو لوٹنے کی بڑی واردات ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ وزیراعظم صاحب لوٹ مار کرے ہو یا کرامات کرے ہو ۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ فی کلو 123 چینی در آمد کرنے کا فیصلہ قومی خزانہ پر ڈاکا نہیں تو اور کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 85 روپے کلو چینی بیچی جائے گی 38 روپیے کس کی جیب میں جائیں گے۔شازیہ مری نے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں کوئی اتنی مہنگی چینی نہیں خریدے گا ، عمران خان اپنے مالی سہولت کاروں کو امیر سے امیر ترین بنا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے معیشت سے وابستہ ہر وزارت اور محکمہ میں مالی سہولت کار بٹھا رکھے ہیں، کیا ملک کی تمام شوگر ملز بند ہو چکی ہیں، چوپٹ راجا نے ملک کوآندھیری نگری بنا دیا ہے ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...