اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاحت کا عالمی دن منانے کا مقصد سیاحت کی سماجی، ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، آج ہم اپنے شاندار ماضی اور مستقبل کے محافظ کی حیثیت سے عالمی برادری کے ہمراہ سیاحت کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سر زمین سیاحوں کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے بے پناہ قدرتی حسن سے مالا مال کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیب، متنوع ثقافت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے چاروں صوبے بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو پرکشش قدرتی مناظر سے نوازا ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ سیاحت کا شعبہ چھوٹے کاروبار اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان میں مختلف جغرافیے، موسم، حیوانات اور نباتات کے ساتھ سماجی اور ثقافتی تنوع سے لطف اندوز ہونے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کا شعبے پائیدار ترقی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، سیاحت کا شعبہ ملکی زرمبادلہ کمانے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ ملک میں سیاحت کے فروغ اور ترقی کیلئے حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر ملک سے غربت اس اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، حکومت سیاحت کے شعبہ کی ترقی اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...