کوالالمپور(این این آئی ) معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بہو کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں اپنے بیٹے فارق کی شادی کے لیے اچھے کردار والی مسلم لڑکی ڈھونڈ رہا ہوں تاکہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک دوسرے کے لیے رہنمائی اور طاقت کا ذریعہ بن سکیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لکھا کہ اگر آپ کسی لڑکی کے والد یا رشتے دار ہیں اور اس معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس پوسٹ کی مطلوبہ معلومات کے ساتھ جواب بھیجیں۔معروف اسلامی اسکالر نے شرائط شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلامی اصولوں پر کاربند ہو اور فرائض کی پابند ہو جبکہ حرام چیزوں سے دور رہنے والی ہو اور جتنا ممکن ہوسکے سنت پر عمل کرے۔انہوں نے شرائط میں کہا کہ لڑکی نیک اور سیدھے راستے پر چلنے والی ہو، اچھے اخلاق کے ساتھ نرم دل، ہمدرد اور دعوت دین کیکاموں میں اپنے شوہر کا ساتھ دے اور اس کا حوصلہ بڑھائے۔ لڑکی خود بھی دعوت کے کاموں سے دلچسپی رکھنے والی اور اسلامی تعلیمات کو پھیلانے والی ہونی چاہیے۔ذاکر نائیک کے مطابق لڑکی ایسی ہو جو عیش و عشرت کے بغیر سادہ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہو۔ انشااللہ میرا بیٹا اور اس کی بیوی ایک پرسکون زندگی گزاریں گے تاہم اس کے لیے اسے آسائشوں کو اللہ کی راہ میں قربان کرنا ہو گا۔مزید شرائط میں لکھا کہ لڑکی انگریزی پر عبور رکھتی ہو اور ملائیشیا میں رہنے کے لیے تیار ہو۔ لڑکی فصیح عربی بولتی ہو، مسلمانوں اور غیر مسلموں میں دعوت کا کام کرتی ہو، اسلامیات کے کسی بھی شعبے میں بیچلر ڈگری رکھتی ہو، حافظ قرآن ہو، کسی اسلامی تنظیم میں سرگرم رہی ہو اور بڑی تعداد میں انگریزی زبان میں اسلامی اسکالرز کے بیانات سن رکھے ہوں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...