اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جو کرپٹ مافیا پنجاب میں کاغذوں میں بھی کوئی منصوبہ نہ بناسکا وہ شہباز شریف کو لاہور کی ترقی کا طعنہ دے رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب میں شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والے شہباز شریف کو لاہور کا طعنہ دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے پنجاب کے لئے جو کیا وہ حالیہ پنجاب کے کنٹونمنٹ کے الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ،شہبازشریف کو لاہور کا طعنہ دینے والے بتائیں 9 سال میں خیبرپختونخوا کو تباہی کے سوا کیا دیا؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان شہبازشریف سے عداوت اور حسد کی سزا پنجاب کو دے رہے ہیں ،جنہوں نے لاہور کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا انہیں شہباز شریف پر الزام تراشی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ 9 سال خیبرپختونخوا میں کچھ نہ کرسکنے والے جھوٹے کرپٹ مافیا کو بی آرٹی پشاور کے کھڈوں میں شرم سے ڈوب جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی، عمران صاحب کے 350 ڈیم خیبرپختونخوا میں 9 سال میں تعمیر نہ ہوسکے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے لاہورسمیت پورے پنجاب میں قابل فخر تعمیر، ترقی اور خوش حالی دی، آج پنجاب شہبازشریف کو یاد کررہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ الحمداللہ، شہبازشریف نے پورے پنجاب میں سڑکیں بنائیں، بجلی دی ، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو مفت دوائی، علاج دیا، صحت کے جدید ترین ہسپتال اور علاج گاہیں بنائیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...