اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 15 ستمبر کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،انھوں نے شہداء کو ان کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سوار محمد انتظار ، سوار سلمان اور سوار ساجد حسین کے اہل ِ خانہ سے بات کی۔صدر مملکت نے سوار محمد شیراز اور لانس دفعدار اشتیاق حسین کے اہلِ خانہ سے بھی بات چیت کی۔صدر عارف علوی نے نائب رسالدار عامر شکیل اور سوار خرم شہزاد کے اہل خانہ کو بھی ٹیلی فون کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کو اْن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعاکی۔صدرمملکت نے دعاکی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ شہدا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...