اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ قرض پر ملک چلا کر کہتے سب اچھا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر ڈالر، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی نااہلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضے میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، یہ قرضے نا لینے کا دعویٰ کرتے تھے، 3 سال میں 26 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ لیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب مجموعی بیرونی قرضے 122 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، اس حکومت سے پہلے بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر تھے۔ سابق وزیر نے کہاکہ قرض پر ملک چلا کر کہتے سب اچھا ہے، تباہی سرکار آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے جا رہی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ڈالر، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، یہ عوام پرعذاب بن کر ٹوٹے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ مخالفین کو رلانے آئے تھے، ان کی وجہ سے پوری قوم رو رہی ہے، معیشت کی غیر یقینی صورتحال خطرناک ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...