کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ ممکنہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کرلیا ہے، کیمپ 5 سے 20 اکتوبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا۔سولہ روزہ کیمپ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی تیاریوں کیلئے لگایاجارہا ہے،ایونٹ 21 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکلز پرخصوصی توجہ دی جائیگی اس دوران خواتین کھلاڑیوں اور انڈر 19 بوائز ٹیموں کے مابین پریکٹس میچز بھی منعقد کیے جائیں گے۔کیمپ میں طلب کردہ کرکٹرز میں ایمن انور ، عالیہ ریاض ، انعم امین ، عائشہ ظفر ، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا ، ارم جاوید ، جویریہ خان ، کائنات امتیاز ، ماہم طارق ، منیبہ علی ، نشرہ سندھو ، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال ، سدرہ امین ، سدرہ نواز ، اور رامین شمیم شامل ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...