لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ،، لانگ مارچ کیلئے (ن) لیگ تیار ہے،جادو ٹونے سے حکومتیں نہیں بنتیں ،کسی انسان یا پیر کے پاس حکومت کا اختیار نہیں ہوتا،مہنگائی قابو میں نہیں بلکہ آگے بڑھتی جارہی ہے اگر پانچ روپے پیٹرول میں بڑھائیں گے تو لوگوں کی زندگی مشکل ہوجائیگی،دنیا افغانستان کے ساتھ پاکستان کو ملاکر سزا دینے کی تیاری کررہی ہے، سیاسی و جمہوری راستہ سے جائز مطالبات کو آگے بڑھاناچاہتے ہیں اگر اپوزیشن و صحافت کا ہر راستہ بند کر دیاجائیگا تو پھر ہاتھ جو اٹھے گا وہ نقصان دہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار رانا ثناء اللہ نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ نو ڈویژن کی نچلی سطح پر پارٹی پر منظم اور سیاسی قوت کے طورپر کنونشنز کئے ہیں، ضلع و صوبائی حلقے کے عہدیداران کو رہنمائی کی کہ یونین کونسل کی سطح پر کیسے منظم کرنا ہے ، ایک سے دو ہفتوں میں لاہور سٹی ڈویژن کو بھی منظم کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ سڑکیں جس نے بنائی ہیں وہ کرپشن کا بتائیں گے، ( ن) لیگ دور میں موٹرویز اور ہائی ویز ایف ڈبلیو او اور چین نے بنائی ہے پہلے بھی ایسی غلطی کی پھر وہاں جاکر معافی مانگی۔ حکومت نے نئی کہانی شروع کر دی ہے منسٹر کہتادو سو ارب روپے کے ڈالر واپس لائیں گے ، ان کے وزرا ء ہمارے پاس بیٹھ کر سر پیٹتے ہیں کہ خان صاحب جو وزیر کہتے وہی بات دہراتے ہیں،جن لوگوں کا مجھ سے رابطہ ہے سب کا تعلق پنجاب سے ہے مناسب وقت میں آئیں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...