اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے ،مسلم ممالک کو افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کے داخلے پر قابو پانے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہے، سی پیک ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشیا خورد و نوش پڑوسی ملک افغانستان روانہ کر دی ہیں اور مستقبل میں بھی یہ امداد جاری رکھی جائے گی، دیگر ممالک کو بھی افغان عوام کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہر قیمت پر مکمل کیا جائیگا، کچھ بین الاقوامی قوتیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، شریف خاندان پاکستان میں سیاسی ساکھ کھو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات شفاف طریقے سے کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...