نیویارک (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کیا جائے ،بین الاقوامی انکوائری کمیشن کو بھارتی ظلم و زیادتیوں کی تحقیقات کی اجازت دی جائے ۔اقوام متحدہ کے ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا کہ بھارت ابہام ، جبر اور انتشار کے ذریعے سات دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت سے انکار کرتا آ رہا ہے۔منیر اکرام نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کو غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں سے روکے اور ایک بین الاقوامی انکوائری کمیشن کو بھارتی ظلم و زیادتیوں کی تحقیقات کی اجازت دے۔انہوں نے جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کو کہا کہ اگر غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر جیسے سنگین اور مستقل انسانی خلاف ورزیوں کے سنگین صورتحال کو عالمی برادری مثر طریقے سے حل نہیں کرتی ہے تو انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت کے بلند آواز بیانات کھوکھلے اور منافقانہ ہیں ۔سماجی ، انسانی اور ثقافتی مسائل سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کے عام مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی عالمی مذمت کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ 05 اگست 2019 کو بھارت نے نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر کا بطور ایک ریاست درجہ ختم کیا ، بلکہ اپنی فوج بھیج کر محاصرہ قائم کیا اور اس کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کیا جو اقوام متحدہ کے چارٹر ،متعلقہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون ، بشمول چوتھے جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھارت نے پوری کشمیری سیاسی قیادت کو قید کر لیا، 13000 کشمیری نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا،ان میں سے بہت سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بنایا جا رہا ہے ، ماورائے عدالت سینکڑوں نوجوان کشمیری لڑکوں کو قتل کیا گیا ، کشمیری خواتین کی عصمت دری کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، پرامن احتجاج کو پرتشدد طریقے سے ختم کریں ، یہاں تک کہ چھوٹے بچوں کو پیلٹ گنوں سے اندھا کر دیا۔ پورے پورے محلوں اور دیہاتوں کو مسمار اور جلا کر خاکستر کر کے اجتماعی سزائیں دی گئیں اور مذہب اور اظہار رائے کی آزادی سلب کیا گیا
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...