اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی جانب سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ معیشت برباد کرنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کے لیئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر سننے کے لیئے ترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے،خان صاحب نے اپنا تین سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کردیا، فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیے، اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور عائد اضافی ٹیکس و محصولات بلاتاخیر واپس لیئے جائیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...