اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے میرشکیل الرحمن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں میر شکیل الرحمن کی والدہ، میر ابراہیم الرحمن کی دادی کے انتقال پراظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے میر فیملی سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں بیگم میر خلیل الرحمن کے انتقال پر تعزیت پیش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ ایک انتہائی باوقار خاتون تھیں جو اپنے شوہر کی طرح اپنے دل میں مجھ سے اور میرے گھر والوں کے ساتھ خصوصی محبت کا رشتہ رکھتی تھیں۔ میر صاحب مرحوم بھی بیحد عاجز اور بڑے دل کے مالک تھے۔واضح رہے کہ جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔مسز محمودہ خلیل الرحمٰن میر شکیل الرحمن کی والدہ اور میر ابراہیم الرحمٰن کی دادی تھیں۔مرحومہ نے 1 بیٹے، 4 بیٹیوں، 24 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 22 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے پڑ نواسیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...